22 اپریل 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد25ہوگئی جن میں 3خواتین اور5بچے شامل ہیں۔

ابنا:شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد25ہوگئی جن میں 3خواتین اور5بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں کیا گیا۔ حملے میں 21افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رواں سال شمالی وزیرستان میں یہ 20واں ڈرون حملہ ہے۔